پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی الرٹ جاری

لاہور ( کرائم رپورٹر )پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی الرٹ جاری ،محکمہ صحت کا ہنگامی تیاریوں سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے ،مراسلہ کے مطابق تمام ایمرجنسی وارڈز 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت، آپریشن تھیٹرز اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ 24/7 فعال ہوں گے ،عملے کے شفٹ وائز ڈیوٹی روسٹرز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم ،ٹراما اور سرجیکل ایمرجنسی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ،سپیشلسٹ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی دستیابی لازمی قرار، ادویات اور سرجیکل سامان کا وافر ذخیرہ رکھنے کی ہدایت ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سے قریبی رابطے کا حکم ،انتظامیہ کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔