، ہیلتھ کمیشن کیئر کی وزیراعلی سے میٹینگ ہونی چاہیے، ہسپتالوں کے دورے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی:لاہور ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائی کورٹ نے ادویات کی عدم دستیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ ہیلتھ کمیشن کیئر کی وزیراعلی سے میٹینگ ہونی چاہیے، پھر روزانہ اسپتالوں کے دورے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ہیلتھ کمیشن کیئر کو ہدایت دی کہ لیب ٹیسٹوں کی فیسوں کو مقرر کرکے آئندہ رپورٹ پیش کی جائے۔سماعت کے دوران عدالت نے مزید کہا کہ ہیلتھ کمیشن کیئر کی وزیر اعلی کے ساتھ میٹنگ ہونی چاہیے، تاکہ اسپتالوں کے دوروں کی ضرورت پیش نہ آئے