لاہور(کرائم رپورٹر)سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ایدھی فائونڈیشن لاہور کی ٹیمیں متحرک جبکہ حافظ آباد میں ایدھی رضاکاروں کی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں،حافظ آباد کے علاقوں مناواں ڈیرہ ،کوٹ جان محمد ، اسد اللہ گائوں ونی کے تارڑ ، احمد یار اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری اورایدھی رضاکاروں کی ٹیمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگائے جا رہے ہیں جبکہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایدھی رضاکاروں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔