لاہور میں شاہدرہ پل کے قریب ایدھی فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیمیں متحرک ہے ترجمان ایدھی کے مطابق لاہور میں ایدھی رضاکاروں کی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں،ایدھی رضاکاروں کی ٹیمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپس بھی لگائے جا رہے ہیں،لاہور میں شاہدرہ پل کے قریب ایدھی فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیاایدھی رضاکار مختلف شفٹوں میں فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں،ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایدھی رضاکاروں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایدھی فاؤنڈیشن کی ہیلپ لائن 115 پر رابطہ کریں