ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی جیلوں میں قید کیا گیا تھا
لاہور(آئی این پی ) بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 12 پاکستانی ماہی گیر ایدھی فائونڈیشن کے حوالے کردئیے گئے۔ترجمان ایدھی فائو نڈیشن کے مطابق بھارتی جیلوں سے 8 اور 9 سال قید کاٹنے کے بعد رہائی پانے والے 12 پاکستانی ماہی گیروں کو رینجرز حکام نے ایدھی فائو نڈیشن لاہور کے حوالے کر دیا، ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں بھارتی جیلوں میں قید کیا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے ماہی گیروں میں محبوب علی، نورالامین، بشیر جاوید، سید غلام مرتضی، کریم،اعظم الدین، نور نبی، امیر حسین بنگالی، کمال حسین شاہ، شریف، احمد نور اور عبدالرحمن شامل ہیں۔ترجمان ایدھی فائو نڈیشن نے کہا کہ چیئرمین ایدھی فانڈیشن فیصل ایدھی کی ہدایات پر تمام ماہی گیروں کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کر دیا گیا، ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے ماہی گیروں کو سفری اخراجات، کھانے پینے اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔