ہر گلی ، محلے میں صفائی ٹیمیں متحرک

لاہور(کرائم رپورٹر) ایل ڈبلیو ایم سیکی ہر گلی ، محلے میں صفائی نظام کو برقرار رکھنے کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ترجمان کے مطابق افسروں کو فیلڈ میں سرپرائز چیکنگ کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ شہر بھر کے 5 ہزارسے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر کیے جا رہے، شاہراہوں پر مینوئل و مکینیکل سویپنگ جاری ہے۔