کرم تنازع‘گورنر کا فوری امداد کا حکم، ہلال احمر اور ضم شدہ اضلاع کی ٹیمیں متحرک

 پشاور(آئی این پی )کرم تنازعہ کے بعد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے امداد کی فراہمی کا حکم جاری کردیا جس کے بعد ہلال احمر خیبرپختونخوا اور ضم شدہ اضلاع کی ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔  بگن کے 250 خاندان اور علیزئی کے 175 خاندان نقل مکانی کرگئے ہیں۔ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین ملک حبیب اورکزئی کی رپورٹ کے مطابق 915 آئی ڈی پیز کو گزشتہ دو روز میں کھانا اور پینے کا پانی فراہم کیا گیا۔گورنر کی ہدایات پر ہلال احمر ضم شدہ اضلاع کا وفد متاثرین کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا