ٹیچنگ ہسپتالوں کی 109 میڈیکل ٹیمیں سیلاب زدگان کیلئے متحرک

لاہور( آئی این پی)محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سے منسلک ٹیچنگ ہسپتالوں کی 109 میڈیکل ٹیمیں پہلے دن سے سیلاب زدگان کی سہولت کی خاطر فیلڈ میں متحرک ہیں۔میڈیکل کیمپس کے ذریعے اب تک ہزار وں سیلاب زدگان کو طبی سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں۔موبائل ٹیموں میں فزیشن،سرجن،پیڈریٹیشن،ایم او/ڈبلیوایم او،سٹاف نرس،پیرامیڈیکل سٹاف،گائناکولوجسٹ اور رضاکارشامل ہیں۔ سیلاب زدگان کو میڈیکل کوردینے کیلئے طبی ماہرین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔مشکل کے اس وقت میں میڈیکل کمیونٹی سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ جنگ لڑرہی ہے۔