کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ ، منشیات گروہ کے 2کارندے گرفتار

تلاشی لینے پر گاڑی سے 1200 گرام وزنی چرس کے 65 پیکٹ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2کارندے گرفتار کر لئے گئے ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2کارندے گرفتار کر لئے گئیمنشیات اسمگلنگ کی انٹیلی جنس اطلاع پر کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کی گئی.موصول شدہ انٹیلی جنس اطلاع پر اے این ایف کے عملے نے مشکوک ٹیوٹا ہائی ایس سنگل کیبن کو روکنے کی کوشش کی.ملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی.فرار کی کوشش میں ملزمان نے اے این ایف کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایااے این ایف عملے نے ملزمان کو کامیابی سے روک کر گرفتار کر لیاتلاشی لینے پر گاڑی سے 1200 گرام وزنی چرس کے 65 پیکٹ برآمد ہوئے.مجموعی طور پر گاڑی سے 78 کلوگرام چرس برآمد کی گئی.پکڑی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 55 لاکھ روپے بنتی ہے. ملزمان کا تعلق بین آل صوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ سے ہے.ملزمان پشاور سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات اسمگل کرتے ہیں.گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے.ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.