نقاب پوش نقب زن گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نولکھا پولیس نے سردیوں کے کپڑے پہنے نقاب پوش نقب زن گینگ کو 12 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق نولکھا پولیس نے کارروائی کے دوران تالے توڑ کر دکانوں اور گھروں کا صفایا کرنے والا تین رکنی نقب زن گینگ کے ملزمان نور محمداور رحیم اللہ کو گرفتار کر کے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا ،ملزموں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے تجوری کو کاٹ کر گندے نالے میں پھینک دیا جسکو پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔