لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک نقب زن گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی نعیم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک نقب زن گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عنصر عرف منشی اور اس کا ساتھی زمان شامل ہیں ملزمان سے شہریوں کے چوری کیئے گے لاکھوں مالیت کیموبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی،ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے