لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے 4 مسلح نقاب پوش میرے بیٹے شاہریز کو اغواء کرکے لے گئے۔لیمہ خان نے الزام عائد کیا شاہریز کو لاہور میں میرے گھر سے اغواء کیا گیا، سادہ کپڑوں میں ملبوس چار مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے۔ میرا بیٹا اپنی بیوی اور والد کے ہمراہ گھر کی بالائی منزل پر تھا، مسلح افراد نے گھر میں ڈائیورز کو بھی ہراساں کیا۔