ہنگو، نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغوا

پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا کے ضلع  ہنگو میں تھانہ ٹل کے علاقے دلن میں نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد نے حملہ کرکے بینک منیجر اور کیشیئر کو اغوا کر لیا۔ پولیس  حکام کے مطابق مسلح افراد نے بینک میں داخل ہو کر خزانے پر فائرنگ کی جس سے اندرونی سامان تباہ ہوگیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور کمپیوٹرز کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آور بینک منیجر وسیم آفریدی اور کیشیئر علائو الدین کو اغوا کر کے چھپری ویزران کی جانب لے گئے