سیلاب میں بھی ڈاکو بے لگام ، جگہ جگہ لوٹ مار

 مختلف مقامات پر شہریوں سے 8 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ لئے گئے
 ستوکتلہ ، لٹن روڈ سے 2 گاڑیاں اوردیگر علاقوں سے 3 موٹرسائیکلیں چوری
 لاہور ( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے مانگا منڈی میں ذیشان سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل، باٹا پور میں اسجد سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل، نولکھا میں یوسف سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل، راوی روڈ میں شکیل سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل، ہنجروال میں عنایت سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل، جبکہ فیکٹری ایریا میں عاقب سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ ادھر ستوکتلہ اور لٹن روڈ سے 2 گاڑیاں جبکہ لوئر مال، گلشن راوی اور جوہر ٹائون سے 3 موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔