ڈاکو چور بے لگام، اندھا دھند لوٹ مار

مختلف علاقوں میں شہریوں سے نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، گاڑیاں موٹرسائیکل بھی چوری
 لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرپورہ میں فاروق سے تین لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس میں فخر سے تین لاکھ 56 ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں پشارت سے تین لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ جوہر ٹاؤن میں غفار سے تین لاکھ 25 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ دوسری جانب مسلم ٹاؤن اور ستوکتلہ سے گاڑیاں، جبکہ اکبری منڈی، شیراکوٹ اور برکی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔