جگہ جگہ لوٹ مار، ڈاکو آزاد، پولیس بے بس

لاری اڈ،جوہرٹاون سے گاڑیاں،لیمار لوہاری اور برکی سے موٹرسائیکل چوری ، شہری موبائل قیمتی سامان سے محروم 
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو میں راشد سے1لاکھ 50ہزار روپے اور موبآل فون,اسلام پورہ میں شکیل سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون, ماڈل ٹاون میں سلیم سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون, اچھرہ میں فہد سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون,بھاٹی گیٹ میں ارسلان سے1 لاکھ 10ہزار روپے موبآل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.لاری اڈا اور جوہرٹاون سے گاڑیاں جبکہ شالیمار لوہاری اور برکی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔