کئی فیملیز کو لاکھوں روپے کا نقصان ،چور ایک کار اور 5موٹرسائیکل لے اڑے واردات کی فوٹیج منظر پرآگئی
لاہور(کر ائم رپو رٹر،آئی این پی)لاہور شہر میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے ، طلائی زیورات ،موبائل فونز اور دیگر چیزوں سے محروم کردیاگیا۔بتایاگیاہے کہ ڈاکو نشتر کالونی میں فاروق کی فیملی سے 6 لاکھ روپے ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان ،سمن آبادمیں عثمان کی فیملی سے 5 لاکھ روپے ، زیورات اوردیگر اشیا، غازی آباد میں عدنان کی فیملی سے تین لاکھ روپے ، زیورات اور دیگر اشیا ، فیصل ٹاؤن میں محمود سے ایک لاکھ اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں زین کی فیملی سے دو لاکھ روپے ،زیورات اور دیگر اشیا،بھاٹی گیٹ میں برکت سے ایک لاکھ اور موبائل فون،ہنجروال میں فرقان سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،نواب ٹاؤن میں ناصر سے 70 ہزار اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں عادل سے 15 ہزار روپے اورموبائل فون ، لاری اڈا میں عاطف سے 50 ہزار اور موبائل فون ، نولکھا میں تبسم سے10 ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر اشیا ،گجر پورہ میں اویس سے 9 ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا گیا۔ چور ماڈل ٹاؤن سے امتیاز کی کارجبکہ شاہدرہ سے نواز ، رنگ محل سے کاشف ،ہڈیارہ سے مجید، ٹاؤن شپ سے ریحان اور مستی گیٹ سے یاسر کی موٹرسائیکلیں لے کر رفو چکر ہوگئے۔آئی جی پنجاب عثمان انور کی رہائش گاہ کے سامنے والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ واردات کا واقعہ سندر کے علاقے میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم عقبی سائیڈ سے گھر میں داخل ہوئے،گھر کے چوکیدار اور دو خانساموں کو کمرے میں بند کر دیا تاہم ایک خانساماں کو دوسرے کمرے میں لے جانے پر اس نے شور مچا دیا جس پر ڈاکو گھبرا کر فرار ہو گئے۔