چوری و ڈکیتی کے واقعات میں لاکھوں روپے لوٹے گئے، موبائل، زیورات، گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری
لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرین ٹاون میں معظم سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں قیصر سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں اختر سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں محمود سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ میں زبیر سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں حیدر سے 1 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ہڈیارہ اور شفیق آباد سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ ریس کورس اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔