لاہور (کرائم رپورٹر) دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے باعث دو میٹرو بس سٹیشنز بند کر دیئے گئے۔سیلابی خطرات کے باعث نیازی اڈہ میٹرو بس سٹیشن اور شاہدرہ میٹرو بس سٹیشن کو ہر قسم کے مسافروں کے لیے بند کر دیا گیا ، مسافروں کو دونوں سٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے،جبکہ نیازی اڈہ اور شاہدرہ سٹیشنز پر پولیس اور سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور دونوں سٹیشنز کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ شہریوں کو متبادل سٹیشنز استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔