دریائے راوی میں سلاب کے باعث میٹرو بس کے نیازی اڈہ اور شاہدرہ سٹیشن بند

لاہور(آن لائن)دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے باعث دو میٹرو بس سٹیشنز بند کر دیے گئے ہیں۔سیلابی خطرات کے پیشِ نظر نیازی اڈہ میٹرو بس سٹیشن اور شاہدرہ میٹرو بس سٹیشن کو ہر قسم کے مسافروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مسافروں کو دونوں سٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔نیازی اڈہ اور شاہدرہ سٹیشنز پر پولیس اور سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے