میٹرو بس سٹیشنز کی بحالی کا ڈیزائن بنانے کی ذمہ داری نیسپاک کو تفویض

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور میٹرو بس سروس کے گرین لائن سٹیشنز کی بحالی، تزئین و آرائش اور سولرائزیشن کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، میٹرو بس سٹیشنز کی بحالی کا ڈیزائن بنانے کی ذمہ داری نیسپاک کو تفویض کر دی، قذافی قذافی اور شاہدرہ سٹیشن کے علاوہ پچیس سٹیشنز کی بحالی کا کام کیا جائے گا، نیسپاک سٹیشنز کی بحالی، ری ماڈلنگ اور سولرائزیشن کے لیے ایک جامع لاگت کا تخمینہ تیار کرے گا، لاگت کا تخمینہ موصول ہونے کے بعد پی ایم اے سمری صوبائی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کرے گا، صوبائی کابینہ میٹرو بس کے لیے ضمنی گرانٹ کے ذریعے فنڈز مختص کرے گی۔