میٹرو سٹیشنز اور ہسپتالوں میں موبائل چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) میٹرو بس اسٹیشنز اور ہسپتالوں میں موبائل فون چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ نصیر آباد پولیس کے مطابق ملزم سفیان کو اتفاق میٹرو اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا جو ہسپتالوں اور رش والے مقامات پر شہریوں کی جیبوں سے موبائل فون چوری کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ تین روز کے دوران میٹرو بس، چلڈرن ہسپتال اور گلاب دیوی ہسپتال سے 6 موبائل فون چوری کیے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم کے قبضے سے تمام چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم موبائل فونز کے پارٹس نکال کر فروخت کرتا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔