نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ سے محروم، جولین ویبر نے میدان مار لیا

نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ سے محروم، جولین ویبر نے میدان مار لیا

بھارت کے دو مرتبہ اولمپکس میڈلسٹ جیولین تھروور نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے میں ناکام رہے۔

زیورخ میں ہونے والے اس ایونٹ میں جرمنی کے جیولین تھروور جولین ویبر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 91.51 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے نیرج چوپڑا کو 10 میٹر کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔فائنل میں نیرج چوپڑا زیادہ سے زیادہ 85.01 میٹر تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے اور سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے۔ جبکہ تھائی لینڈ کے والکوٹ نے 84.09 میٹر کی تھرو کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا۔

ادھر پاکستان کے جیولین اسٹار ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث اس ایونٹ سے دستبردار ہوگئے تھے، تاہم شائقین اب انہیں اور نیرج چوپڑا کو آئندہ ٹوکیو میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک ساتھ ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔