ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے انکار کر دیا

ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے انکار کر دیا

بھارتی اسٹار نیرج چوپڑا کی دعوت پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے بھارت جانے سے معذرت کر لی۔

 نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو بنگلوورو کلاس جیولین تھرو چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا۔ذرائع کے مطابق، ارشد ندیم کا سال بھر کا ٹریننگ اور ایونٹس شیڈول پہلے ہی طے ہو چکا ہے، اور اسی لیے انہوں نے بھارت جانے سے معذرت کی۔ ارشد ندیم 22 مئی کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے کوریا روانہ ہوں گے، جو 27 مئی سے شروع ہوگی۔