پیرس اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ورلڈ ایتھلیٹکس میں دوبارہ مد مقابل

پیرس اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ورلڈ ایتھلیٹکس میں دوبارہ مد مقابل

پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا ایک بار پھر ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مد مقابل ہوں گے۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا، جبکہ نیرج چوپڑا نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ ابتدائی طور پر دونوں کے خاندانوں نے مثبت جذبات کا اظہار کیا تھا، لیکن حالیہ تنازعے کے بعد تعلقات میں کمی آئی ہے۔نیرج چوپڑا نے واضح کیا کہ وہ ارشد ندیم کے قریبی دوست نہیں رہے، جبکہ ارشد ندیم نے کہا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے۔ ارشد ندیم جولائی میں پنڈلی کی سرجری کے بعد واپسی کریں گے۔ جیولین فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔