ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک بار پھر آمنے سامنے، ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک بار پھر آمنے سامنے، ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز

پاکستان اور بھارت کے درمیان اس بار مقابلہ کرکٹ کے میدان میں نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ہوگا۔

پاکستانی اسٹار جیولین تھروور ارشد ندیم اور بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا بدھ کو ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ اس ایونٹ میں جرمنی کے ویبر سمیت دنیا کے کئی معروف جیولین تھرور بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ایونٹ کا شیڈول
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بدھ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔اس مرحلے میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے۔کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے آٹھ بہترین تھرورز کا انتخاب کیا جائے گا جو جمعرات کو ہونے والے فائنل میں حصہ لیں گے۔
ارشد ندیم کا پیغام
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایونٹ سے قبل قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا:"جس طرح پیرس اولمپکس میں پوری قوم نے میرا ساتھ دیا، اسی طرح اب بھی مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔""میں نے بھرپور محنت کی ہے اور پوری کوشش ہے کہ ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کروں۔"ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کے درمیان یہ مقابلہ ایک بار پھر برصغیر کے شائقین کھیلوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔