ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اینی ہتھاوے فلم "دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو" کی شوٹنگ کے دوران نیویارک سٹی میں سیڑھیوں سے گر گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق اداکارہ فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ میں دیگر کاسٹ کے ہمراہ مصروف تھیں کہ اچانک وہ سیڑھیوں سے پھسل گئیں۔ حادثے کے فوراً بعد اینی ہتھاوے نے اٹھ کر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ اداکارہ کے گرنے کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداح یہ سمجھنے میں الجھ گئے ہیں کہ آیا یہ ایک حقیقی حادثہ تھا یا فلم کے اسکرپٹ کا حصہ۔
فلم کی تفصیلات
فلم "دی ڈیول ویئرز پرادا" کے 19 سال بعد اس کا سیکوئل بن رہا ہے، جس میں ایک بار پھر ہالی ووڈ کے بڑے ستارے، اینی ہتھاوے کے ساتھ میریل اسٹریپ، ایملی بلنٹ اور اسٹینلے ٹوچی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کو 2 مئی 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
اینی ہتھاوے کا اعزاز
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اینی ہتھاوے کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار کا اعزاز حاصل ہے۔ لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی تقریب میں 36 سالہ اداکارہ نے اپنے نام کے ستارے کی نقاب کشائی کی تھی، جسے ان کے مداحوں نے بھرپور پذیرائی دی۔