ہالی ووڈ کی مشہور فلمی سیریز گاڈزیلا میں جیا کا کردار ادا کرنے والی نوجوان اداکارہ کیلی ہوٹل 18 برس کی عمر میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئی ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی ہوٹل ریاست میری لینڈ میں پیش آنے والے ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ ان کے والد جوشوا ہوٹل نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ٹیکساس اسکول برائے سماعت سے محروم افراد کی جانب سے جاری بیان میں اداکارہ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔بیان میں اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھی طلبہ سے تعزیت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی کہ حادثے کی وجوہات سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات یا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور متاثرہ خاندان کی نجی زندگی اور دکھ کا احترام کیا جائے۔