ایشوریا رائے نے ہالی ووڈ کی فلم "رش آور 3" میں کردار کی پیشکش کو مسترد کیا

ایشوریا رائے نے ہالی ووڈ کی فلم

ویب ڈیسک:بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے ہالی ووڈ کی کامیاب فلم "رش آور 3" میں کردار کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی اور دنیا بھر میں کامیاب رہی، لیکن ایشوریا نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے اس کردار کو قبول نہیں کیا۔

ہدایتکار بریٹ ریٹنر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اداکارہ کو فلم میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ جب ایشوریا رائے کا نام لیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ وہ ایشوریا کو کرس ٹکر کے کردار کی محبوبہ کے طور پر کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد اسکرپٹ بھی ایشوریا کو بھیجا گیا، لیکن وہ اس کردار کو مسترد کر گئیں۔رپورٹس کے مطابق ایشوریا نے اس کردار کو مسترد کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ اسکرپٹ میں بہت قریب کے مناظر شامل تھے، اور وہ اس سے خوش نہیں تھیں۔ اس کے علاوہ، ان کی دستیاب ڈیٹس بھی مسئلہ بن گئیں۔"رش آور 3" نے منفی ریویوز کے باوجود 14 کروڑ ڈالر کے بجٹ سے 26 کروڑ ڈالر کمائے اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔