ہالی ووڈ اداکارہ لیسلی پیرش 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

 ہالی ووڈ اداکارہ لیسلی پیرش 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ہالی ووڈ کی سینئر اداکارہ لیسلی پیرش 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جنہوں نے متعدد مشہور فلموں اور ٹی وی شوز میں اہم کردار ادا کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، لیسلی پیرش کا انتقال گزشتہ سال امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں ہوا تھا، مگر ان کے انتقال کی خبر حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے۔لیسلی پیرش نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1950 کی دہائی میں کیا اور 1959 کی میوزیکل فلم ’لی ال‘ میں ڈیزی مے کا کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی۔ بعدازاں، 1962 کی فلم ’دی منچورین کینڈیڈیٹ‘ میں ان کے کردار کو بہت پسند کیا گیا، جسے وہ اپنا پسندیدہ کردار قرار دیتی تھیں۔اداکاری کے علاوہ، لیسلی پیرش جنگ مخالف تحریک اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی سرگرم رہیں۔ انہوں نے امن کے لئے مختلف مہمات میں حصہ لیا اور جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کے منصوبوں سے بھی وابستہ رہیں۔