پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ میں شاندار واپسی، ایکشن سے بھرپور فلم 'ہیڈز آف اسٹیٹ' کا ٹریلر جاری

پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ میں شاندار واپسی، ایکشن سے بھرپور فلم 'ہیڈز آف اسٹیٹ' کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی دیسی گرل اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر ہالی ووڈ میں دھماکے دار کم بیک کے لیے تیار ہیں۔

 ان کی نئی ایکشن، ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’ہیڈز آف اسٹیٹ‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں وہ ایک خفیہ ایجنٹ کے کردار میں عالمی سازش کے خلاف برسرِ پیکار نظر آ رہی ہیں۔فلم کی کہانی ایک بین الاقوامی مشن پر مبنی ہے، جس میں امریکی صدر (جان سینا) اور برطانوی وزیر اعظم (ادریس البا) دشمنوں کے نرغے میں پھنس جاتے ہیں۔ دنیا کو ایک بڑے سانحے سے بچانے کی ذمہ داری پریانکا چوپڑا کے کردار نوئل بِسے کے کندھوں پر آتی ہے، جو اپنی جان کی پروا کیے بغیر خطرناک مشن پر نکلتی ہیں۔ٹریلر میں دکھائے گئے مناظر میں ہوائی جہاز پر حملے، ہائی اوکٹین ایکشن سینز، اور مزاحیہ جملوں کا امتزاج فلم کو مزید دلچسپ بناتا ہے۔ فلم میں جیک کوائیڈ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

’ہیڈز آف اسٹیٹ‘ 2 جولائی 2025 کو پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی، اور اسے انگریزی، ہندی، تمل، تیلگو اور ملیالم زبانوں میں دیکھا جا سکے گا۔پریانکا اس وقت کئی بڑے بین الاقوامی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ جلد ہی ایس ایس راجمولی کی فلم SSMB29 میں مہیش بابو کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، جو ان کی تقریباً 20 سال بعد تیلگو فلم انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ ہالی ووڈ فلم The Bluff اور مقبول سیریز Citadel کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئیں گی۔پریانکا کے مداحوں کے لیے یہ سال ایک کے بعد ایک سرپرائز لے کر آ رہا ہے، اور اُن کی واپسی کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔