ارجنٹینا کے صدر ہاویئر مائیلی پر انتخابی مہم کے دوران مظاہرین کا پتھرا ئو

بیونس آئرس(آئی این پی )ارجنٹینا کے صدر ہاویئر مائیلی پر  انتخابی مہم کے دوران مظاہرین  کی جانب سے پتھرائو   کیا گیا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز دارالحکومت بیونس آئرس کے قریب صدر پر انتخابی مہم کے دوران بدعنوانی کے سکینڈل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پتھرا ئوکیا۔ رپورٹ کے مطابق  بگڑتی صورتحال کے بعد صدر ہاویئر مائیلی کو موقع سے روانہ کردیا گیا جبکہ ان کے قافلے پر حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔