دفعہ 234 کے تحت وفاقی وزراء کو نوٹسز جاری، ، سکیورٹی پلان تین زونز میں تقسیم ، ، کسی بھی امیدوار نے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے:چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان
گلگت: ( مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں الیکشن کے سلسلہ میں وفاقی وزراء ، چیرمین سینٹ، صدر اور وزیراعظم کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ضابط اخلاق پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، کسی بھی امیدوار نے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے دفعہ 234 نافذ کر دی گئی، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے لیے یکساں اہمیت رکھتی ہیں، انتخابی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔دفعہ 234 کے تحت وفاقی وزراء کو نوٹسز جاری کر دیے گئے، انتخابات کے لیے سکیورٹی پلان مکمل طور پر تیار ہے، سکیورٹی پلان کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار یا متعلقہ فرد کو گلگت بلتستان سے بے دخل کیا جا سکتا ہے۔