سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس ایک الیکشن مہم کے دوران سٹیج سے گر پڑے۔رپورٹ کے مطابق سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی کے رہنما البانیس نیو ساتھ ویلز میں منعقدہ مائننگ اینڈ انرجی یونین کانفرنس میں اپنی تقریر کے بعد تصویریں بنوا رہے تھے کہ پیچھے ہٹنے پر وہ خود کو نہ سنبھال سکے اور نیچے گر گئے۔گرنے کے بعد آسٹریلیوی وزیر اعظم انتھونی البانیس فوراً اٹھ کھڑے ہوئے، اور وہاں موجود لوگوں کو ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ انہیں کچھ نہیں ہوا ، وہ ٹھیک ہیں، تاہم یہ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔