خاتون امیدوار ییسینیا لارا گوتیرز کو مسلح افراد نے انتخابی مہم کے دوران حملہ کر کے قتل کیا،تین افراد زخمی
میکسیکوسٹی(آئی ا ین پی )میکسیکو کی خلیجی ریاست ویراکروز میں یکم جون کو ہونے والے انتخابات سے قبل خوفناک تشدد کا سلسلہ جاری، حکمران جماعت مورینا کی میئر کی نشست کی خاتون امیدوار ییسینیا لارا گوتیرز کو مسلح افراد نے انتخابی مہم کے دوران حملہ کر کے قتل کردیا، ان کے ساتھ موجود 4افراد بھی جان سے گئے اور 3افراد زخمی ہوئے۔ریاستی گورنر روسیو ناہلے نے واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ کوئی بھی عوامی عہدہ انسانی جان سے قیمتی نہیں، ہم مقتول کو ضرور انصاف دلائیں گے۔گورنر نے اعلان کیا کہ ریاست میں انتخابات کو آزاد اور منصفانہ بنانے کے لیے مکمل سرکاری طاقت استعمال کی جائے گی۔