کراچی سے لاہور جانیوالی کوچ پر پتھرا ئو،10مسافر زخمی

بس ڈرائیور اور موٹرسائیکل سواروں میں تکرار ہوئی تھی، حملہ آور فرار
 کراچی(آئی این پی )کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ پرکنڈیارو کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے پتھرا ئو کیا گیا۔کوچ میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 10 مسافر زخمی ہوگئے جب کہ پتھرا کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بس ڈرائیور اور موٹرسائیکل سواروں میں تکرار ہوئی تھی جس کے بعد مقامی افراد نے کوچ پرحملہ کیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔