کراچی، خواجہ سرائوں کا تھانے میں گھس کر پتھرا ئواور توڑ پھوڑ، مقدمہ درج

کراچی(آئی این پی )کراچی میں خواجہ سرئواں کے تھانے میں گھس کر پتھرائو ، سیف سٹی کیمروں اور موبائل کے شیشے توڑنے کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق چند روز قبل پیش آئے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرکے 3 خواجہ سرائوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق خواجہ سرائوں نے مشتعل ہو کر بڑی تعداد میں تھانے میں داخل ہو کر گالم گلوچ کرتے ہوئے کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑے، پولیس اہلکاروں نے سمجھانے کی کوشش کی تو خواجہ سراں نے سیف سٹی روم کے دروازے توڑے۔مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ منع کرنے کے باوجود مشتعل خواجہ سراں نے سائلین کو بھی زد و کوب کیا تھا،