اسرائیلی فوج کا یمن سے داغے گئے میزائل ناکارہ بنانے کا دعوی

تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یمن سے داغا گیا ایک میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔عرب میڈیا کے مطابق میزائل حملے سے قبل اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجے، تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن ماضی میں یمن کے حوثی باغی، غزہ پر اسرائیلی حملوں کے ردِ عمل میں متعدد بار اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کر چکے ہیں۔