یمن میں 815 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا

پراجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 18 ہزار633 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا 
صنعا(یواین پی)سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے ارکان نییمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہفتے کے دوران مزید 815 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنا دیا۔ مسام کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایا کہ مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کی کارروائیاں کی گئیں جن میں پھٹنے سے رہ جانے والے 748 رہ جانے والی، 56 اینٹی ٹینک، 6 اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں اور 5 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 2018 میں پراجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 18 ہزار633 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے