اسرائیلی فوج کا لبنان سے فائر کئے گئے تین میزائل مار گرانے کا دعوی

تل ابیب(آئی این پی)اسرائیلی فوج نے لبنان سے فائر کیے گئے تین میزائلوں کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ نے لبنان سے فائر کیے گئے تین پراجیکٹائل کو مار گرایا ہے۔دو جو اسرائیلی علاقے کی طرف جا رہے تھے اور ایک جنوبی لبنان کے اس علاقے میں جہاں اسرائیلی فوجی موجود ہیں