سعودی عرب کا ڈرون ناکارہ بنانے کا دعوی،دبئی اور عراق میں د ھماکے

ریاض(آئی  این پی )سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اس نے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے جو اس کے سفارت خانوںکیلئے  مختص علاقے کی جانب جا رہا تھا۔اس دوران دبئی اور عراق کے شہر بغداد میں دھماکوں کی بھی اطلاعات موصول ہو ئیں جیسا کہ   ایران نے خلیجی ممالک پر اپنے حملوں کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق دبئی میں  بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 10 منٹ پر ہماری ٹیم کے فونز پر اس وقت ایک اور الرٹ آیا، جس میں آنے والے میزائل کے خطرات کی اطلاع دی گئی کہ جب ہم بالکونی پر ٹی وی کے لیے لائیو جانے کے لیے تیاری کر رہے تھے۔اس الرٹ کے تقریبا 10 سیکنڈ بعد ہی ہم نے دو شدید نوعیت کے دھماکوں کی آوازیں سنی