360 ملی میٹر بارش ہوئی ،مواصلاتی نظام درہم برہم‘ وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلیفون سروسز بند ‘ ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی
سرینگر (آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اور بارش کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 360 ملی میٹر بارش سے دریائوں کے بند ٹوٹ گئے جب کہ متعدد پل اور سڑکیں بہہ گئیں، وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلیفون سروسز بند ہیں۔دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر چلی گئی جب کہ مقبوضہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی۔ جموں کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،