ممبئی : شدید بارشوں سے تباہی، 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

135ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی‘  نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ،الرٹ جاری
ممبئی(آئی این پی )بھارت کے شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی تباہی سے 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ممبئی میں شدید بارش اور کالے بادل چھائے رہے، جس کے باعث شہر میں موسم کافی بگڑ گیا۔ شدید بارشوں کے باعث شہر بھر میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی۔بھارت موسمیات محکمہ کے مطابق کولابا کوسٹل آبزرویٹری نے صبح 8:30 بجے تک 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی، جبکہ سنتاکروز آبزرویٹری نے 33 ملی میٹر بارش رپورٹ کی۔بھارتی موسمیات محکمہ کے ریکارڈ کے مطابق کولابا آبزرویٹری نے مئی میں اب تک سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی ہے، جو 295 ملی میٹر ہے۔