سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 355 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، جس نے گزشتہ 11 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق شدید بارش کے نتیجے میں رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک اور پریم نگر سمیت کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں تک مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔