استنبول میں بارش کا 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 3افراد ہلاک

 سڑکیں زیر آب، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں ، بجلی اور پانی کی فراہمی متاثر  
 استنبول(آئی این پی )ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں کم از کم 80 سال کی شدید ترین بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہوگئے۔حکام کے مطابق بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں اور متعدد علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی صبح شروع ہونے والی موسلادھار بارش دن بھر شدت اختیار کرتی رہی۔ استنبول کے گورنر داود گل نے بتایا کہ شہر میں 1942 میں ریکارڈ رکھنے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد یہ سب سے زیادہ بارش ہے۔حکام کے مطابق یورپی حصے کے علاقے کاغتھانے میں ایک پارک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، جبکہ علاقے بالات میں 14 سالہ لڑکا پانی میں قدم رکھنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم جان نہیں بچائی جا سکی۔ایشیا کی جانب واقع علاقے بیوکوز میں ایک شخص کے کنویں میں گرنے سے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی سامنے آئی، تاہم حکام نے فوری طور پر اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ پانچ افراد تاحال لاپتا بتائے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں تیز بہا کے باعث گاڑیوں کو سڑکوں سے بہتے ہوئے دیکھا گیا