صوبائی وزرا ء فوکل پرسن نامزد ، اپنے علاقوں میں دریا کے دونوں کناروں کی نگرانی کریں گے
صوبائی اسمبلی کے تمام ارکان آئندہ ایک ہفتے کیلئے اپنے حلقوں میں موجود رہیں: اعلامیہ جاری
کراچی (آئی این پی ) حکومت سندھ نے کہا ہے پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔محکمہ آبپاشی سندھ کا کہنا ہے کہ تین ستمبر کو گڈو کے مقام پر چھ لاکھ 30 ہزار اور چار ستمبر کو سکھر کے مقام پر پانچ لاکھ 60 ہزار کیوسک پانی کی آمد متوقع ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے دریائے سندھ کے ساتھ موجود اضلاع میں ممکنہ خطرات کی نگرانی اور ان کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزرا کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے، نامزد وزرا اپنے اپنے علاقوں میں دریا کے دائیں اور بائیں کنارے کی نگرانی کریں گے۔