چین میں سیلابی ریلا 13 افراد کو بہا لے گیا

بیجنگ (آئی این پی )شمالی چین میں سیلابی ریلہ کیمپنگ پر آئے 13 افراد کو بہا لے گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر بیانور کے مضافات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے 13 افراد میں سے 8 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہوگئے جبکہ ایک شخص کو بچا لیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاپتہ  افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔