سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا،قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا

لاہور(خصوصی رپورٹ)قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا، پاکستانی وقت کے مطابق2 بجکر18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا جبکہ اس روز بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا اور قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے گا۔اگلے سال دوبارہ سورج 28مئی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔