آسٹریلیا نے بھارت کو طلبہ ویزا فریم ورک کے تحت ہائیسٹ رسک کیٹیگری میں شامل کر لیا

نئی دہلی / سڈنی(آئی این پی )بھارت میں جعلی تعلیمی اسناد کے بڑھتے ہوئے معاملات کے بعد آسٹریلیا نے بھارتی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا جانچ کے عمل کو مزید سخت کر دیا  ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو طلبہ ویزا فریم ورک کے تحت ہائیسٹ رسک کیٹیگری میں شامل کر لیا  ۔بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نئی درجہ بندی کے بعد بھارتی طلبہ کی مالی حیثیت، تعلیمی ریکارڈ اور انگریزی زبان کے ٹیسٹ کو پہلے سے زیادہ سختی سے جانچا جائے گا۔