حتمی تاریخ کا اعلان حکومت کی منظوری سے ہوگا، ڈور، پتنگ سازی کی اجازت دی جائے گی
فروری میں رمضان المبارک کے آغاز کے پیش نظر بسنت جنوری میں منانے کا فیصلہ کیا گیا
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے آئندہ برس بسنت منانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس بار روایتی طور پر فروری کے بجائے جنوری کے آخر میں بسنت منائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق فروری میں رمضان المبارک کے آغاز کے پیش نظر بسنت جنوری کے آخری ایام میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بسنت کی حتمی تاریخ کا اعلان صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈور، گڈی اور پتنگ سازی کی اجازت بھی عنقریب دے دی جائے گی جبکہ سیلابی صورتحال اور مون سون کے بعد بسنت اور پتنگ بازی کے حوالے سے باقاعدہ پیش رفت متوقع ہے۔ حکام کے مطابق بسنت کے انعقاد اور پتنگ بازی سے متعلق تمام معاملات کو قواعد و ضوابط کے تحت حتمی شکل دی جائے گی۔